ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رام کامجسمہ’اسٹیچوآف یونٹی‘ سے بھی اونچا ہونا چاہیے:اعظم خان

رام کامجسمہ’اسٹیچوآف یونٹی‘ سے بھی اونچا ہونا چاہیے:اعظم خان

Sun, 04 Nov 2018 21:59:32    S.O. News Service

نئی دہلی،4 نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) یو پی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سریو دریا کے کنارے پر بھگوان رام کی 151میٹر مورتی لگانے کا اعلان کر سکتے ہیں۔سماجوی پارٹی کے لیڈراعظم خان نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے اس خیال کا خیر مقدم کیا ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان نے اصرار کیا کہ بھگوان رام کی مورتی سردار سردار ولبھ بھائی پٹیل کی مورتی سے زیادہ اونچی ہونی چاہیے ۔امکان ہے کہ وزیراعلیٰ یوگی سریو دریا کے تقریباََ 151میٹر کے بھگوان رام کی مورتی لگانے کا اعلان کردیں۔وہیں گجرات میں بنے سردار پٹیل کے مجسمہ کی اونچائی 182میٹر ہے۔اعظم خان نے کہا کہ یہ خیال کیوں نہیں آیا جب سردار ولبھ بھائی پٹیل کامجسمہ بنایاگیاتھا؟کوئی کیوں بھگوان رام کی مورتی کی مخالفت کرے گا؟ میں رامپور میں بھگوان رام کی ایک اونچی مورتی چاہوں گا۔


Share: